کاروار،23؍جون (ایس او نیوز) بجلی کے بل ادا کرنے میں اگر عوام سے کوتاہی ہوتی ہے تو ہیسکام کی طرف سے فوری طور پر وصولی کے لئے ضروری اقدامات کیے جاتے ہیں جس میں بجلی کا کنکشن کاٹ دینا بھی شامل ہے۔
لیکن پتہ چلاہے عوام سے زیادہ ہیسکام کے لئے سرکاری محکمہ جات مصیبت بن گئے ہیں کیونکہ کاروار زون میں سرکاری محکمہ جات کی طرف سے ہیسکام کو لاکھوں روپے بجلی کے بل واجب الاد ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق مئی کے مہینے کے آخر میں مختلف محکمہ جات کی طرف سے ہیسکام کو 179.58لاکھ روپے ادا ہونا باقی تھا۔ اس میں سب سے مضافی سپلائی محکمہ کا سب سے بڑا بل 144.73لاکھ روپے اور چھوٹی آب پاشی محکمہ کا بل5.21لاکھ روپے باقی ہے۔ جبکہ ریوینیو محکمہ کا بل 5.06لاکھ روپے ہے۔فاریسٹ اینوائرنمنٹ اینڈ ایکولوجی ڈپارٹمنٹ کے 4.18لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔اس کے علاوہ دیگر مختلف محکموں کے ایک لاکھ روپے سے لے کر 18ہزار روپے تک باقی ہیں۔
ہیسکام کو جو بل ادا ہونے باقی ہیں ان میں صرف ریاستی حکومت ہی نہیں بلکہ مرکزی حکومت کے محکمہ جات کے بھی25.93لاکھ روپے شامل ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ بی ایس این ایل کا بل 25.93لاکھ روپے جو گزشتہ چھ سات مہینوں سے ادا نہیں کیاجارہا ہے۔بقیہ محکمہ ڈاک اور ریلوے کا حصہ ہے۔